ملکی ایئرپورٹ سے اہم خبر!

0


اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اہم کارروائی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں قائم ایئرپورٹ پر برطانوی شہری کے سامان سے منشیات برآمد ہوئی، ملزم پرواز نمبر ای کے614لندن سے اسلام آباد سفر کر رہا تھا۔

ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ ملزم کی شناخت سہیل شبیر کے نام سے ہوئی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

گزشتہ ماہ صوبہ خیبرپختونخوا میں باچاخان ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی تھی۔

اس سے قبل 6 ستمبر کو بھی ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس(اے ایس ایف) نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ہیروئن بحرین اسمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنائی تھی۔

خیال رہے کہ اس کے علاوہ بھی کئی ملزمان مشنیات اسمگلنگ کی کوشش میں گرفتار ہوچکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here