ملتان کی گرمی میں کلین سوئپ، رمیز راجہ کا اہم اعلان

0


ملتان: پاکستان ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو پنجاب کے شہر ملتان میں پڑنے والی شدید گرمی میں کلین سوئپ کر دیا ہے، جس کے بعد رمیز راجہ نے ایک اہم اعلان کر دیا ہے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے سخت گرمی میں شائقین کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے بعد اب انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو بھی یہاں لانے کی کوشش کریں گے۔

رمیز راجہ نے کہا ہم کوشش کریں گے کہ پی ایس ایل کے میچز بھی ملتان میں کرائیں، اتنی گرمی میں دونوں ٹیموں نے یہاں کرکٹ کھیلی یہ بالکل بھی آسان نہیں تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کر لیا ہے، گزشتہ روز تیسرا ون ڈے میچ پاکستان نے ملتان میں 53 رنز سے جیتا، ویسٹ انڈین ٹیم 270 رنز کے تعاقب میں 216 رنز تک محدود رہی، عقیل حسین نے 60 اور کیسی کارٹی نے 33 رنز بنائے، شاداب خان نے 4، حسن علی اور محمد نواز نے 2،2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

پاکستان نے پہلے کھیل کر 9 وکٹوں پر 269 رنز اسکور کیے، خراب موسم کے باعث میچ 48 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا تھا، پاکستان کی آدھی ٹیم 117 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی، تاہم شاداب نے 86 رنز کی شان دار اننگز کھیل کر ٹیم کو مشکل سے نکالا، امام الحق 62، فخر 35 اور خوشدل 34 رنز بنا کر نمایاں رہے، نکولس پوران نے 4، کیموپال نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here