Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
معروف اداکار نعمان اعجاز نے ڈرامہ انڈسٹری میں واجبات کی ادائیگی سے متعلق انکشافات کردیئے۔
Abdul Rehman
معروف اداکار نعمان اعجاز نے ڈرامہ انڈسٹری میں واجبات کی ادائیگی سے متعلق انکشافات کردیئے۔
رافع راشدی کے ساتھ ایک انٹرویو میں نعمان اعجاز کا کہنا تھا کہ بشمول ان کے کئی اداکاروں کو سالوں بعد بھی ان کے واجبات کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ایک چینل نے ابھی تک مجھے 4 ،5 کروڑ دینے ہیں اور 2 ڈھائی کروڑ ایک چینل نے دینا ہے۔
نعمان اعجاز کا کہنا تھا کہ پورا نظام ہی کرپٹ ہے پاکستان میں کوئی ایک ایسا اداکار یا پروڈیوسر نہیں جس کا معاوضہ نہ پھنسا ہو ۔
انہوں نے کہا کہ مجھے معاف کیجئے گا لیکن آج کل اداکارگدھوں کی طرح کام کرتے ہیں، لاک ڈاؤن کے دوران اداکاروں سے زبردستی کام کروایا گیا اور کہا گیا کہ اگر آپ کام نہیں کرتے تو یاد رکھیں آپ کا مستقبل تاریک ہے، آپ کا مستقبل ختم ہوجائے گا۔،
انہوں نے مزید کہا کہ بہت سارے اداکاروں کرونا مثبت آنے کے باوجود سب سے چھپانا پڑا کیونکہ انہیں کام کھونے کے خوف تھا ۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں رائلٹی کا کوئی تصور نہیں ہے، مجھے ڈرامہ نجات کے لئے صرف ایک بار رائلٹی دی گئی تھی جو میں نے 90 کی دہائی میں پی ٹی وی کے لئے کیا تھا۔
اداکار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں یہ سب کیا ہورہا ہے ،کون سی اخلاقیات ، کون سا پروفیشنلزم، کون سا کنٹریکٹ ،کون سا قانون، یہ سب بکواس ہے، کوئی قانون ان کو تحفظ نہیں دیتاحتیٰ کہ آپ کا ساتھی پروڈیوسر آپ کے لیے آواز نہیں اٹھاتا ۔