معاشی و کاروباری سرگرمیاں بحال ، ایل او سی پر سیز فائر کے ثمرات عوام تک پہنچنے لگے

0


لاہور : لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کے بعد معاشی و کاروباری سرگرمیاں بحال ہوگئیں ، 25فروری کے بعد سے اب تک ایل او سی کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ایل او سی پر سیز فائر کے ثمرات عوام تک پہنچنے لگے ، ایل او سی پر بسنے والے عوام نےسیز فائر سےسکھ کاسانس لیا، اس کے ساتھ ہی بچے اسکولوں کو اور عوام معمول کی زندگی کی طرف بلاخوف لوٹ آئے۔

لائن آف کنٹرول پر معاشی و کاروباری سرگرمیاں بحال ہوگئیں ، لیپا سیکٹر کے گاؤں منڈل کے عوام سیز فائر سے بہت خوش ہیں اور لیپا بازار میں کاروباری سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری ہے، منڈل کےعوام کا کہنا ہے سیز فائر کے بعد معمولات زندگی بحال ہوگئے ہیں۔

ڈی جی ایم اوز کے درمیان 25فروری2021 کوسیز فائر انڈرسٹینڈنگ ہوئی ، 25فروری کے بعد سے ایل او سی کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی جبکہ پاک فوج انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے مقامی آبادی اور انتظامیہ کی بھرپور مدد کررہی ہے۔

یاد رہے 25 فروری کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ایل اوسی اوردیگر سیکٹرز پر آج سے سیز فائر کی خلاف ورزی نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ رابطے کے نتیجے میں 2003 کے سیزفائر کی انڈر اسٹیڈنگ پر من وعن عمل ہوگا۔

مذاکرات میں 25،24 فروری کی درمیانی رات سے باہمی مفاہمت پر سختی سے عمل پیرا ہونے کا بھی اعادہ کیا گیا اور بارڈر فلیگ میٹنگز نظام کے ذریعے کسی بھی غیر متوقع صورتحال حل کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here