مصری کمپنی کا پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا عندیہ

0


اسلام آباد: مصری الیکٹرک کمپنی نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کاعندیہ دے دیا اور پاکستان کے معاشی سفارتکاری کےاقدام کوسراہا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سےمصری الیکٹرک کمپنی کے صدر احمدالسویدی کی ملاقات ہوئی ، جس میں احمد السویدی نے وزیرخارجہ کومختلف ممالک میں سرمایہ کاری سےآگاہ کیا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ حکومت پاکستان سرمایہ کاروں کوبہترین سہولیات فراہم کررہی ہے، سہولیات سےمتعلق پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے۔

عالمی برادری کی جانب سےہماری مثبت پالیسیوں پراعتمادکااظہارہے، پاکستان ایک بہت ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے، دنیا کی مؤثرکمپنیاں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کررہی ہیں۔

السویدی کمپنی کےسی ای او نے پاکستان کے معاشی سفارتکاری کےاقدام کوسراہتے ہوئے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کاعندیہ دیا۔

یاد رہے گذشتہ روز وزیر خارجہ پاکستان دو روزہ دورے پر مصر پہنچے تھے ، پاکستان ایمبیسی قاہرہ کے ناظم الامور شاہ نذر خان اور مصری وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے شاہ محمود قریشی کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔

وزیر خارجہ قاہرہ میں دو روزہ دورے کے دوران مصری وزیر خارجہ سامح شکری سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے، ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here