Todays News

مسلم لیگ ن کے ایم این اے جاوید لطیف کورونا وائرس میں مبتلا


کراچی : مسلم لیگ ن کے ایم این اے جاوید لطیف کورونا وائرس کا شکار ہو گئے، عدالت نے عبوری ضمانت میں 27اپریل تک توسیع کرتے ہوئے کورونا رپورٹ کی تصدیق کروانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج واجد منہاس نے ریاست مخالف بیان بازی کیس میں جاوید لطیف کی عبوری ضمانت کی سماعت کی ۔

جاوید لطیف کے وکیل نے ان کی کورونا رپورٹ عدالت میں پیش کی اور بتایا کہ رپورٹ مثبت آئی، جس کے بعد جاوید لطیف نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے ، عدالت پیش نہیں ہوسکتے، جاوید لطیف کی عبوری ضمانت میں توسیع کی جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ رپورٹ درست نہیں لگ رہی اگر غلط ہوٸی تو سزا بھی ہو سکتی ہے جس پر جاوید لطیف کے وکیل نے کہا کہ اسکی تصدیق کروا لی جاٸے ، غلط بیانی کرکےمقدمہ درج نہیں کروانا۔

عدالت نے جاویدلطیف کی عبوری ضمانت میں27اپریل تک توسیع کرتے ہوئے کورونارپورٹ کی تصدیق کروانے کا حکم دے دیا۔

لاہور:عدالت کادوسری کورونارپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا ، وکیل مدعی نے کہا لاہورکی لیب ہےاس کی تصدیق آج ہی کروا لی جائے، عدالت کا کہنا تھا کہ رپورٹ کی تصدیق کےساتھ جاویدلطیف کےقرنطینہ ہونے کی معلومات بھی حاصل کرنی ہیں۔

خیال رہے جاوید لطیف کیخلاف ٹاؤن شپ پولیس نے مقدمہ درج رکھا ہے ، جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ پولیس نے قانون کے برعکس مقدمہ درج کیا ضمانت منظورکرکےگرفتاری روکی جائے۔

Exit mobile version