اسلام آباد: مسلم لیگ ن نے پیکا قانون اسلام آبادہائی کورٹ میں چیلنج کردیا، جس استدعا کی گئی ہے کہ پیکا قانون میں آرڈیننس کے ذریعے تبدیلی آئین سے متصادم ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے پیکا قانون کیخلاف درخواست دائر کردی گئی ، مریم اورنگزیب نے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی۔
درخواست میں سیکرٹری قانون، سیکرٹری صدرآفس ، سیکرٹری آئی ٹی اور ڈی جی ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ غیر آئینی آرڈیننس کو غیر آئینی قرار دیں، غیر آئینی آرڈیننس اسلامی جمہوریہ کے آئین کی اسکیم کے خلاف ہے۔
آرڈیننس پاکستان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، پیکا 2016 کا سیکشن 37(1) مبہم، غلط، اوور بورڈاور غیر آئینی ہے جبکہ پیکا 2016 کےسیکشن37(1)میں سالمیت، سلامتی ،دفاع کی تعریف ہے، عدالت سیکشن 37(1) اور (iv) ایسی دوسری ریلیف دے جو مناسب سمجھے۔
مسلم لیگ ن نے استدعا کی کہ پیکا قانون میں آرڈیننس کے ذریعے تبدیلی آئین سے متصادم ہے، پیکا آرڈیننس پر عملدرآمد روکا جائے۔