Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
مریم نواز کے بعد مولانا فضل الرحمان کی بھی طبیعت ناساز
Abdul Rehman
کراچی: جمعیت علمائے اسلام ف اور پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت خراب ہوگئی تاہم ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
ذرایع جے یو آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمان دو روز سے بخار میں مبتلا ہیں اور اب سیاسی سرگرمیاں معطل کردی گئیں، وہ ڈی آئی خان میں اپنی رہائش گاہ پر موجود ہیں، مولانا کی کوروناٹیسٹ رپورٹ نیگٹو آئی۔
اس حوالے سے ذرایع نے یہ بھی کہا ہے کہ فضل الرحمان نے ناسازی طبع کی وجہ سے سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔
جمعیت علمائے اسلام ف کے ذرایع کے مطابق ڈاکٹروں نے سربراہ پی ڈی ایم کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
قبل ازیں ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مریم نواز کی طبیعت ناساز ہے، انہیں تیز بخار اور گلے میں شدید درد ہے، مریم نواز نے اپنا کرونا ٹیسٹ بھی کرایا ہے، جس کی رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی ہے۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے نائب صدر مسلم لیگ (ن) کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، اسی بنا پر انہوں نے اپنی تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردی ہیں۔