Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 ‘مریم نواز کی پیشی پر نیب آفس پر رینجرز تعینات ہوگی’
لاہور: پنجاب حکومت نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی 26 مارچ کو نیب آفس میں پیشی کے موقع پر نیب آفس کو ریڈ زون قرار دیتے ہوئے کہا دو روز کیلیے نیب آفس لاہور پر رینجرز تعیناتی کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ن لیگی رہنما مریم نواز کی 26 مارچ کو نیب پیشی کے معاملے پر نیب لاہور کی درخواست منظور کرتے ہوئے نیب آفس کو ریڈ زون قرار دے دیا۔
پنجاب حکومت کی جانب سے 25 اور 26 مارچ 2 روز کے لئے رینجرز، پولیس نیب آفس اور گردونواح پر تعینات کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔
ریڈ زون کے علاقے صرف مریم نواز کی گاڑی کو داخلے کی اجازت ہوگی، اس کے علاوہ کسی کو بھی ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا جبکہ کورروناایس اوپیزکی خلاف ورزی کی بھی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
خیال رہے مریم نواز کی پیشی کے موقع پر نیب لاہور کی جانب سے پنجاب حکومت کو نیب کو ریڈ زون قرار اور رینجرز،پولیس تعیناتی کی درخواست دی گئی تھی، بعد ازاں پنجاب حکومت نے رینجرز کی خدمات حاصل کرنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا۔
یاد رہے نیب نے مریم نواز کو 26 مارچ کو 1500 کنال کی مبینہ غیر قانونی منتقلی کیس اور چوہدری شوگر ملز کیس میں طلب کر رکھا ہے۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ نے پیشی کے سلسلے میں اراکین پارلیمنٹ اور کارکنوں کی تیاری کی ہدایت کر دی ہے، مریم نواز ریلی لے کر نیب آفس جائیں گی۔