مریم نواز کی درخواست ضمانت خارج کرنے کیلئے درخواست

0


نیب لاہور نےمسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی درخواست ضمانت خارج کرنے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں پراسکیوٹرجنرل نیب کی توسط سےدرخواست دائر کی گئی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم نواز لاہور ہائیکورٹ سے چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت پر رہا ہیں تاہم وہ اپنی ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہیں۔

درخواست میں بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کیخلاف چودھری شوگر ملز سمیت دیگر انکوائریز پر تحقیقات جاری ہیں اور وہ ضمانت پر رہا ہونےکےباوجود نیب سے تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہیں۔ نیب نے استدعا کی ہے کہ مریم نواز کی ضمانت منسوخ کی جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here