Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

مریم نواز کا ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے حکومت کو درخواست نہ دینے کا فیصلہ


گوجرانوالہ: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے حکومت کو درخواست نہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا میری اپنی صحت کا مسئلہ ہےمیری سرجری ہےجوپاکستان میں نہیں ہوسکتی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ ن لیگ کاشہرہے اور یوسف گیلانی پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہماری پوری کوشش ہےسینیٹ میں اچھےسیاسی لوگ آئیں، مجھے نوازشریف پرفخرہےکارکنان کوٹکٹ دیےہیں، ہم نے سادہ کارکنان کو ٹکٹ دیےجواربوں ،کھربوں پتی نہیں، پرویزرشید،مشاہداللہ،اعظم نذیرتارڑ نےعوام کی نمائندگی کاحق اداکیا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ جوکھیل کھیلاجائے گا وہ قوم کے سامنے آجائے گا، جو حالات چل رہے ہیں یہ نہ ہوسینیٹ الیکشن کے دوران عدم اعتماد ہو جائے، جن کوپیراشوٹ کے ذریعے ٹکٹ دی گئی ان کے خلاف عوام کاغضب آئےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب جب گئےتومیں نےایک درخواست دی تھی، کوروناکی وجہ سےہماری جوبھی درخواست تھی وہ پینڈنگ ہوجاتی ہے، میری اپنی صحت کا مسئلہ ہےمیری سرجری ہےجوپاکستان میں نہیں ہوسکتی۔

مریم نواز نے کہا فیصلہ کیاہےای سی ایل سے نام نکالنے کیلئےحکومت کو درخواست نہیں دوں گی ، میں اس حکومت کوبالکل نہیں کہوں گی کہ میرانام ای سی ایل سے نکالیں۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہےکہ پی ڈی ایم حکومت کےجانےکےبعدبھی اکٹھی رہے، پی ڈی ایم کوتوڑنےکاخواب دیکھنے والے انشااللہ خود ٹوٹیں گے۔

ا نھوں نے بتایا کہ یہ بات چیت ہورہی ہےمریم کوباہربھیجو معاملات ٹھیک ہوجائیں گے، مریم باہرنہیں جائے گی ، پی ڈی ایم کو بیک ڈور رابطوں کی ضرورت نہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ ڈسکہ میں 13گھنٹےمیری مہم جاری رہی، الحمداللہ اسی دن پتاچل گیاتھاشیرجیت گیاہے، آپ نےکچھ کرنےکی کوشش کی تو یاد رکھنا یہ چیز چھپی نہیں رہےگی۔

گلگت بلتستان کے انتخابات کے حوالے سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ جی بی میں جوکچھ انہوں نےکیاسب پتاہےکیسے 6سیٹیں انہوں نےلی، جی بی الیکشن میں مجھے پتاہےکہ کس طرح لوگوں کوڈرایادھمکایاگیا اور ن لیگ کےوننگ امیدواروں کوتوڑا سب کے سب ہار گئے۔

انھوں نے مزید کہا ضمنی الیکشن ہورہے ہیں پولیس،انتظامیہ کوپیغام ہے آپ عوام کے خادم ہیں، آپ نےکسی جماعت کی مددکی کوشش کی توعوام چہرے دیکھ رہےہیں، آپ اپنی نوکری اورملک سےغداری نہیں کیجئے گا۔

Exit mobile version