Todays News

مرغی کا گوشت مہنگا کیوں ہوا؟ سندھ حکومت کو مہنگائی کے مارے عوام کا خیال آہی گیا


کراچی : حکومت سندھ نے شہر میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا ںوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرز اور کمشنرز کراچی کو فوری کارروائی کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے مرغی کے دام بڑھنے کا نوٹس لے لیا، اس حوالے سے پرائس اینڈ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

مراسلے میں سندھ حکومت نے پوچھا ہے کہ قیمتوں میں اضافے پر انتظامیہ کیوں خاموش ہے ؟ جاری کردہ قیمت پر اشیاکی فروخت ضلع انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، قیمتوں میں اضافہ حکومت کا امیج خراب کررہے ہیں۔

جاری مراسلے میں ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرز اور کمشنرز کراچی کوفوری کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عوام کو مقررہ داموں پر اشیا ملنی چاہئیں۔

پرائس اینڈ کنٹرول کا کہنا تھا کہ کراچی میں چکن اور دودھ کی قیمتوں میں اضافے دیکھا جارہا ہے ،جو سرکاری نرخ کی خلاف ورزی ہے، جو ٹریڈرز ، مینوفیکچررز اور دکاندار قیمتیں بڑھا رہے ہیں۔ان کے خلاف کوئی ایکشن سامنے نہیں آیا۔

پرائس اینڈ کنٹرول نے مزید کہا جو بھی قیمتیں بڑھانے میں ملوث ہیں ، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل لائی جائے اور منافع خور اور بلیک ملیر کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Exit mobile version