مدرسےمیں طالبعلم سے زیادتی ، مفتی عزیز الرحمان نے اعترافِ جرم کرلیا

0


لاہور : مدرسےمیں طالبعلم سے زیادتی کرنے والے مفتی عزیز الرحمان نے اعتراف جرم کرلیا اور انکشاف کیا کہ ویڈیو میری ہی ہے جو چھپ کر بنائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے مدرسے میں طالبعلم سے زیادتی کیس میں گرفتار مفتی عزیز الرحمان نے اعتراف جرم کرلیا ، دورانِ تفتیش مفتی نے انکشاف کیا کہ ویڈیو میری ہی ہے جو صابر شاہ نے چھپ کربنائی، طالبعلم صابر کو پاس کرنے کا جھانسہ دیکر اپنی ہوس کانشانہ بنایا۔

مفتی عزیزالرحمان کا کہنا تھا کہ ویڈیووائرل ہونے کے بعد خوف کا شکار ہوگیا تھا، بیٹوں نے صابر شاہ کو دھمکایااور اسے کسی سے بات کرنے سے روکا لیکن صابر شاہ نے منع کرنے کے باوجود ویڈیو وائرل کردی۔

مفتی نے بتایا کہ مدرسہ چھوڑنا نہیں چاہتا تھا اس لیے ویڈیو بیان جاری کیا، مدرسے کے منتظمین مدرسہ چھوڑنے کا کہہ چکے تھے۔

مفتی عزیز نے انکشاف کیا کہ میری فون لوکیشن ٹریس ہوتی رہی، میانوالی میں چھپا ہوا تھا کہ پولیس نے گرفتار کرلیا، اپنے کیے پر بہت شرمندہ ہوں۔

یاد رہے مفتی عزیز الرحمن کی نازیبا ویڈیو لیک ہونے پر پولیس نے بدفعلی کا شکار ہونے والے نوجوان صابر شاہ کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا، طالبعلم صابر شاہ کی مدعیت میں درج کئے گئے مقدمات میں 337 اور 506 کی دفعات شامل کی گئیں۔

مقدمے میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ مفتی عزیز الرحمن نے اسے امتحانات میں فیل کرکے بلیک میل کیا ، امتحانات میں پاس کروانے کا لالچ دیکر مبینہ طور پر کئی ماہ تک بد فعلی کی، شکایات کرنے پر اس کی کوئی شنوائی نہ ہوئی۔

ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے مفتی عزیزالرحمن ، انکے تین بیٹے اور تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ، جس کے بعد پولیس نے امفتی عزیز الرحمن اور ان کے ایک بیٹے کو گرفتار کرلیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here