Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
اسلام آباد: اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اسلحہ برآمدگی کیس میں محسن بیگ کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر فیصلہ سنادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں محسن بیگ کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی، پولیس نے انہیں غیر قانونی اسلحہ برآمد ہونے کے کیس میں گرفتار کیا تھا۔
دوران سماعت تفتیشی افسر نے کیس کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا اور کیس کی تفصیلات اور اسلحہ برآمدگی سےمتعلق عدالت کو آگاہ کیا، 7اے ٹی اے کےتحت درج مقدمےمیں ملزم سے اسلحہ برآمدگی کا حوالہ دیاگیا، تاہم جوڈیشل مجسٹریٹ نے محسن بیگ کی ضمانت منظور کرلی۔
سرکاری وکیل نے عدالت میں ضمانت کی مخالفت کی، عدالت نے 30ہزار روپے مچلکے اور ایک ضامن کے عوض ضمانت منظور کرلی۔
یاد رہے کہ بیس فروری کو صحافی محسن بیگ کے خلاف بغیر لائسنس پستول رکھنے پر درج کیا گیا تھا، ایف آر میں کہا گیا تھا کہ ملزم محسن بیگ کے ساتھ اس کے گھر جا کر 30 بور کا پستول برآمد کیا گیا ، پستول کے میگزین میں دو گولیاں بھی موجود تھیں، ملزم سے 30 بور پستول کا لائسنس اور اجازت نامہ طلب کیا گیا ، ملزم دونوں ہی نہ دے سکا۔
واضح رہے کہ صحافی محسن بیگ کو 16 فروری کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا ۔ پولیس کے مطابق گرفتاری کے وقت محسن بیگ نے پستول نکالی اور فائرنگ کی تھی جس کی زد میں آکر ایک ایف آئی اے کا اہلکار زخمی ہو گیا تھا۔