ماہرہ خان کو اپنے ہر انٹرویو میں شاہ رخ خان کا ذکر کرنا مہنگا پڑگیا

0


لاہور  اداکارہ ماہرہ خان کو اپنے ہر انٹرویو میں شاہ رخ خان کا ذکر کرنا مہنگا پڑگیا۔ اداکارہ کو ہر انٹرویو میں بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے بارے میں بات کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کا سامنا ہے ۔ سوشل میڈیا صارفین نے انٹرویو والی ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھاکہ اداکارہ کا ہر انٹرویو میں شاہ رخ کا ذکر کرنا سوچ سے باہر ہے کیونکہ ماہرہ خان اس سے اپنی اندر کی احساس کمتری کو ظاہر کررہی ہیں ، کچھ صارفین نے کہاکہ ہمارے بہت سے اداکار بھی بالی وڈ میں کام

کر چکے ہیں لیکن انہوں نے کبھی بھی وہاں کے اداکاروں کو ایسے پروموٹ نہیں کیا جیسے کہ ماہرہ خان کررہی ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here