Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

مانسہرہ: سیر و تفریح کے لئے جانے والا خاندان خوفناک حادثے کا شکار


مانسہرہ: پاکستان کے سیاحتی علاقے مانسہرہ میں افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے، جس کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مانسہرہ میں لساں نواب کے قریب گوجرہ کے مقام پر مسافر گاڑی دریا میں جاگری، حادثے میں ایک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوئے۔

مقامی پولیس نے افسوسناک واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق افراد میں دو کمسن بچوں اور خاتون سمیت سات افراد جاں بحق ہوئے، واقعے کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا گیا ، زخمیوں کو پھلڑہ جبکہ لاشوں کو کنگ عبداللہ اسپتال منتقل کیا گیا، مرنے والوں کی شناخت وزیر محمد، اعجازِ، پرویز، فریدہ بی اور نگینہ بی بی کے ناموں سے کی گئیں۔

دوسری جانب اسکردو میں بھی حسین آباد روڈپر چنگ چی ٹرالی کھائی میں گرگئی، حادثے میں دو بچے جاں بحق جبکہ تیرہ افراد زخمی ہوئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں، جنہیں ریسکیو کرنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار افراد پکنک کے لئے جارہے تھے۔

Exit mobile version