Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

لیبیا کے وزیراعظم پر قاتلانہ حملہ


طرابلس: لیبیا کے وزیراعظم عبدالحمید الدبیبہ پر دارالحکومت طرابلس میں قاتلانہ حملہ ہوا ہے تاہم خوش قسمتی سے وہ بال بال بچ گئے۔

عرب نیوز کے مطابق الحدث ٹی وی نے وزیراعظم پر حملے کی خبر آج صبح نشر کی، نیٹ ورک پر شائع ہونے والی خبر میں کہا گیا کہ وزیراعظم عبدالحمید الدبیبہ اپنے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر گولی چلائی، تا ہم وہ محفوظ رہےجبکہ حملہ آور فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

لیبیا میں اپوزیشن نے حکومت کونااہل قرار دیتے ہوئے آج پارلیمنٹ میں وزیراعظم عبدالحامد کیخلاف ووٹنگ کرانے کا اعلان کررکھا ہے جبکہ وزیراعظم عبدالحامد کا کہنا ہے کہ وہ متبادل وزیراعظم کے انتخاب کے لئے کرائی جانے والی ووٹنگ کو مسترد کرتے ہیں۔

گزشتہ سال مارچ میں عبدالحمید الدبیبہ کو اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ قومی اتحاد کی حکومت کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا جس کا مقصد دسمبر میں انتخابات تک انتظامی امور سنبھالنا تھا، مگرانتخابی عمل کی ناکامی کے بعد سے حلیف جماعتیں اقتدار حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں۔

دوسری جانب پارلیمان نے ابھی تک اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ قومی اتحاد کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے جبکہ اقوام متحدہ کے مشیر برائے لیبیا اور مغربی ممالک کا کہنا ہے کہ وہ قومی اتحاد کی حکومت کو تسلیم کرتے ہیں انہوں نے بھی ملک میں فوری انتخابات کروانے پر زور دیا ہے۔

دوسری جانب رواں ہفتے پارلیمان نے کہا تھا کہ اس سال انتخابات نہیں منعقد ہوں گے۔

خیال رہے کہ اس واقعے کی تصدیق ہونے کے بعد لیبیا پر کنٹرول حاصل کرنے کی غرض سے پیدا ہونے والا بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔

Exit mobile version