Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 لیاقت جتوئی بڑی مشکل میں پھنس گئے
اسلام آباد : الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ انتخابات میں کرپشن روکنے کیلیے بنائی گئی ویجی لینس کمیٹی نے اپنا کام شروع کردیا ہے اور پی ٹی آئی سندھ کے اہم رہنما کو طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سینیٹ انتخابات میں کرپشن روکنے کے لیے انتظامات کئے جارہے ہیں ، اس سلسلے میں سینیٹ الیکشن کو شفاف بنانے کے لیے ویجی لینس کمیٹی قائم کی جاچکی ہے، جس نے اپنے کام کا آغاز کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی ویجی لینس کمیٹی نے لیاقت جتوئی کےبیان کانوٹس لےلیا ہے اور انہیں وضاحت پیش کرنے کو خط لکھنےکا فیصلہ کیا ہے، یہی نہیں ویجی لینس کمیٹی نے لیاقت جتوئی سے سینیٹ الیکشن میں مبینہ دھاندلی سے متعلق دستاویزی ثبوت مانگ لئے ہیں۔
کمیٹی میں الیکشن کمیشن،ایف بی آر،نیب،اسٹیٹ بینک اورنادرا کےنمائندےشامل ہیں ، کمیٹی الیکشن کمیشن کوضروری معلومات اور ریکارڈ فراہم کرے گی اور انکوائری کے بعد رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہوگی، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ جہاں ضرورت ہوئی کمیٹی انکوائری کرکےرپورٹ پیش کرے گی۔
واضح رہے کہ گذشتہ ماہ 23 فروری کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لیاقت جتوئی نے اپنی ہی جماعت پر سینیٹ ٹکٹ فروخت کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ ٹکٹ بیچا گیا ہے۔
لیاقت جتوئی کا کہنا تھا کہ پیراٹروپر سیف اللہ ابڑو کو 35 کروڑ میں سینیٹ ٹکٹ بیچا گیا، گورنر ہاؤس کے ڈرائنگ روم کے فیصلے پارٹی کے لیے نقصان دہ ہیں، کراچی میں بیٹھے چند افراد فیصلہ کررہے ہیں جو پارٹی کے لئے نقصان دہ ہے۔