Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 لودھراں: نامعلوم مسلح ملزمان کی گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق
لودھراں: صوبہ پنجاب کے ضلع لودھراں میں نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر اندھا دھمند فائرنگ کرتے ہوئے چار افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا اور فرار ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق لودھراں کے علاقے کہروڑ پکا میں واقع اللہ ورائے والا چوک پر ایک گاڑی پر نامعلوم مسلح ملزمان نے گولیوں کی بوچھاڑ کردی، فائرنگ اتنی شدید تھی کہ لوگوں نے زمین پر لیٹ کر اپنی جانیں بچائی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ واردات کے بعد مسلح ملزمان با آسانی فرار ہوگئے۔
جاں بحق افراد سے متعلق مقامی پولیس نے بتایا کہ کار میں سوار چاروں افراد عدالت میں پیشی کے بعد واپس جارہے تھے کہ مخالفین نے انہیں نشانہ بنایا۔
دلخراش واقعے کی اطلاع متعلقہ پولیس کو دی گئی جنہوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو گاڑی سے نکال کر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا ، جہاں ضابطے کی کارروائی جاری ہے، فوری طور پر جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
واقعے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، چاروں افراد کا قتل ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے یا کوئی اور وجہ ہے، یہ جاننے کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔
واقعے سے متعلق جائے حادثے پر موجود ایک شہری نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر مسلح افراد کی ویڈیو بھی بنائی، جسے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے اور ویڈیو کے پیش نظر تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔