Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

قومی کرکٹ ٹیم کی دوسری کرونا ٹیسٹنگ کا نتیجہ کیا رہا؟


لاہور: شائقین کرکٹ کے لئے اچھی خبر ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف اعلان کردہ اسکواڈ کی دوسری کرونا ٹیسٹنگ بھی منفی آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق دورہ جنوبی افریقا کے لئے اعلان کردہ اسکوا ڈ کی دوسری کرونا ٹیسٹنگ گذشتہ روز کی گئی۔

پی سی بی کی جانب سے بتایا گیا کہ تمام کھلاڑیوں کی کرونا رپورٹ منفی آئی ہے، رپورٹ منفی آنے پر قومی اسکواڈ آج ٹریننگ شیڈول کے مطابق شروع کرےگا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی قومی اسکواڈ کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا تھا، جس میں ایک کھلاڑی کی رپورٹ مثبت آئی تھی، پی سی بی کی جانب سے کھلاڑی کا نام منظر عام پر نہیں لایا گیا تاہم سوشل میڈیا پر کرونا ٹیسٹ مثبت آنے والے کرکٹر حسن علی تھے۔

پی سی بی نے اپنی پریس ریلیز میں کہا تھا کہ جس کھلاڑی کی کرونا رپورٹ مثبت آئی تھی ، اب اس کا دوبارہ ٹیسٹ کل ان کی رہائشگاہ پر لیا جائے گا، ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر کھلاڑی کو لاہور آنے کی اجازت ہوگی، جہاں دو روز کی آئسولیشن کے بعد کھلاڑی کا تیسرا کووڈ ٹیسٹ لیا جائےگا۔

دوسری جانب پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے جنوبی افریقہ کی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت ٹیمبا باووما کریں گے۔

پا کستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے جنوبی افریقہ کی ٹیم میں آئی پی ایل میں شامل تمام کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا تاہم سابق کپتان فاف ڈوپلیسی کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 2 سے 16 اپریل تک تین ون ڈے اور چار ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

Exit mobile version