قومی ٹیم میں واپسی، حسنین نے اپنا ہدف بتادیا

0


بولنگ ایکشن میں درستگی کے بعد فاسٹ بولر محمد حسنین نے اپنا ہدف بتادیا۔

فاسٹ بولر محمد حسنین نے کہا کہ بولنگ ایکشن کلیئر ہونے پر بے حد خوش ہوں، نئے ایکشن پر کوچز نے انتھک محنت کی، خاص طور پر عمر رشید نے بہت کام کیا، جس کا مجھے فائدہ ہوا۔

محمد حسنین نے کہا کہ پابندی کے دوران مثبت رہا،کبھی یہ نہیں سوچا کہ دوبارہ کھیل پاؤ گا یا نہیں؟ خود پر یقین تھا کہ بولنگ ایکشن کلیئر کرانے میں کامیاب ہوجاؤگا۔

بولنگ رفتار میں کمی بیشی سے متعلق سوال پر فاسٹ بولر نے کہا کہ نئے بولنگ ایکشن کی وجہ سے اسپیڈ پر زیادہ فرق نہیں پڑے گا، پریکٹس جاری ہے جب میچز کھیلوں گا تو ساری صورتحال واضح ہوجائے گی۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ میرا اس وقت ایک ہی ٹارگٹ ہے کہ جلد از جلد پاکستان ٹیم میں کم بیک کروں اور پاکستان کے لیے اچھی کارکردگی دوں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ ہی فاسٹ بولر محمد حسنین کو بولنگ کرانے کی اجازت ملی تھی، آسٹریلیا کے ماہرین نے مکمل جانچ پڑتال کے بعد محمد حسنین کا بولنگ ایکشن کلئیر قرار دیا۔

یاد رہے کہ محمد حسنین کا بولنگ ایکشن رواں برس کے آغاز میں بگ بیش لیگ میں رپورٹ ہوا تھا۔

پاکستان کی طرف سے 8 ون ڈے انٹرنیشنل اور 18 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں مجموعی طور پر 29 وکٹیں حاصل کرنے والے محمد حسنین پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کےعلاوہ بگ بیش، کیریبین پریمیئر لیگ اور لنکن پریمئیر لیگ میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here