فیصل واوڈا کی سینیٹر شپ کا نوٹی فکیشن روکنے کی استدعا مسترد

0


اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی سینیٹرشپ کا نوٹی فکیشن روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فیصل واوڈا سے تحریری جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی سینیٹر شپ کا نوٹی فکیشن روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے رشید اے رضوی کو فریق بننے کی درخواست منظور کرلی، فیصل واوڈا نے رشید اے رضوی کا نوٹس وصول کرنے کی ہامی بھر لی۔

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا سے تحریری جواب طلب کرلیا، جس پر فیصل واوڈا نے کہا اگلی تاریخ دیدیں مکمل جواب دیں گے۔

الیکشن کمیشن کے رکن نے سوال کیا کیا آپ اگلی سماعت پر آئیں گے ؟ جس پر فیصل واوڈا نے کہا پ سو بار بلائیں میں آؤں گا۔

گذشتہ روز کابینہ ڈویژن نے فیصل واوڈا کو وفاقی وزیر کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ، جس میں کہاتھا کہ سبکدوشی کا اطلاق 3مارچ2021 سے ہوگا۔

خیال رہے فیصل واوڈا نے 3 مارچ کو سینیٹ کی جنرل نشست کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی، جس میں حکمران پاکستان تحریک انصاف ایوان بالا میں سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری تھی، انہوں نے سینیٹ انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد این اے کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here