فیس بک کا پاکستانی حکام سے رابطہ،3 بڑے منصوبے شروع کرنے کا اعلان کر دیا

0


پشاور (ویب ڈیسک)فیس بک نے پاکستان کیلئے 3 منصوبے شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا جبکہ پاکستانی حکام نے فیس بک سے پاکستان میں مونیٹائزیشن کھولنے کی درخواست کردی۔تفصیلات کے مطابق فیس بک سمیت بڑی سوشل میڈیاکمپنیوں کےدفاترپاکستان لانے کی کوششیں جاری ہے ، اس سلسلے میں پاکستانی حکام نے فیس بک انتظامیہ سے رابطہ کیا۔

رابطے میں فیس بک سے پاکستان میں مونیٹائزیشن کھولنے کی درخواست کردی ، جس پر فیس بک نے پاکستان کیلئے 3 منصوبے شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔صوبائی وزیرآئی ٹی ضیااللہ بنگش نے رابطےکی تصدیق کرتے ہوئے کہا فیس بک سےبات چیت میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور قانون سازی سےمتعلق معاملات حل کرنےپراتفاق ہوا۔ضیااللہ بنگش کا کہنا تھا کہ اسدقیصرسے ملاقات کرکے قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں فیس بک انتظامیہ ، پی ٹی اے اور آئی ٹی ماہرین کا اجلاس بھی بلالیا گیا ہے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا یوٹیوب کی طرح فیس بک کی بھی پاکستان میں مونیٹائزیشن چاہتے ہیں، سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستان میں دفاتر قائم کرنے کی پیشکش کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فیس بک پاکستان میں 3 منصوبے شروع کرنے جارہا ہے، بہت جلد کام کاآغاز ہوگا، دفاتربھی قائم کیے جائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here