Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
اداکارہ صباء قمر کی فلم ’گھبرانا نہیں ہے‘کی عکس بندی مکمل کرلی گئی ۔
اداکارہ صباء قمر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو جبکہ فلم کے پروڈیوسر حسن ضیا نے چند تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ مکمل کرلی گئی ہے ۔
ثاقب خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’گھبرانا نہیں ہے‘کی کاسٹ میں صباء قمر، زاہد احمد، سید جبران، سہیل احمد اور نیئر اعجاز شامل ہیں۔
اس فلم کو جمیل بیگ اور حسن ضیا مشترکہ طور پر جمیل بیگ فلمز اور ماسٹر مائنڈ پروڈکشن کے بینرز تلے پروڈیوس کریں گے۔
اس سے قبل فلم کے پروڈیوسر حسن ضیاء نے سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ فلم کی کہانی رومانوی ہے لیکن اس میں مزاح کا تڑکا بھی نظر آئے گا۔
فلم کے ہدایت کار ثاقب خان ہیں وہ اس فلم کے ذریعے ڈائریکٹوریل ڈیبیو کریں گے جبکہ فلم کی کہانی محسن علی نے تحریر کی ہے۔