عوام کے لئے بری خبر: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

0


اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے، قیمتوں میں کمی یا اضافے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کرینگے۔

ذرائع کے مطابق سولہ مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں گی یا برقرار رہیں گی؟اوگرا نے سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ لیوی کی بنیاد پر پیٹرول ساڑھے پانچ روپے مہنگا ہو سکتا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں پونے چھ روپے تک اضافہ ہو سکتا ہے، اس وقت پٹرول پر لیوی کی موجودہ شرح12روپے 65پیسے فی لیٹر ہے جبکہ ڈیزل پر لیوی کی موجودہ شرح 12 روپے53پیسے فی لیٹر ہے۔
تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم کی مشاورت سےہوگا۔
واضح رہے کہ گذشتہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزیراعظم عمران خان نے مسترد کردی تھی، وزیر اعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پر کہا تھا کہ عوامی فلاح و بہبود کو مدِ
نظر رکھ کر قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کی ہے، حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے ہر حد تک جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here