Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
عمران خان نے ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ قرضہ لیا ہے، شاہد خاقان عباسی
Abdul Rehman
مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ قرضہ لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ سے متعلق عمران خان وضاحت دیں۔ نام نہاد احتساب والے سن لیں یہ حساب ہو گا۔ جتنی کرپٹ حکومت آج ملک میں ہے تاریخ میں اتنی نہیں آئی جبکہ آج دوسروں پر الزام لگانے والے کٹہرے میں کھڑے ہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ووٹ خریدنے والوں کی ویڈیو موجود ہے جبکہ ویڈیو سے متعلق کہا گیا اس وقت کے وزیر نے پیسے لینے کا کہا تھا۔ 2018 میں جنہوں نے ووٹ کے لیے پیسے لیے اور دیے وہ آج بھی عہدوں پر موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب نے کیا وہ ویڈیو نہیں دیکھی ؟ انصاف اور احتساب کے دہرے نظام نہیں چل سکتے اور احتساب کرنے والوں کو حساب دینا ہو گا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم اپوزیشن میں ہیں اور اپوزیشن کا کام خرابی کی نشاندہی کرنا ہے۔ نوازشریف پاکستان کے شہری اور 3 بار کے وزیر اعظم ہیں۔ کسی کو حق نہیں کہ نواز شریف کا پاسپورٹ روکے وہ علاج کی غرض سے بیرون ملک گئے ہیں اور جیسے ہی ان کا علاج مکمل ہو گا وہ واپس آجائیں گے۔