سڈنی: ٹریوس ہیڈ کی جگہ ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں شامل ہونے والے عثمان خواجہ نے اپنی سلیکشن درست ثابت کردی۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ نے انگلینڈ کے خلاف جاری ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں سینچری جڑ دی، یہ سینچری عثمان خواجہ کے لئے اس لئے بھی اہمیت کی حامل ہے کہ انہوں نے کم وبیش دو سال بعد کینگروز ٹیسٹ ٹیم میں کم بیک کیا۔
عثمان خواجہ 130 ناٹ آؤٹ کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، ان کی دلکش اننگز میں 12 چوکے بھی شامل ہیں، لیفٹ ہینڈ بیٹر کی ٹیسٹ کیریئر میں یہ نویں جبکہ سڈنی ٹیسٹ گراؤنڈ میں دوسری سینچری ہے۔
میچ سے قبل آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ ٹریوس ہیڈ کی جگہ ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں کارکردگی دکھانے کیلئے تیار ہوں، اگر موقع دیا گیا تو اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا، صورتحال کو سمجھتا ہوں ‘ہوسکتا ہے سنچری کر جائوں۔