اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا عبدالحفیظ شیخ کو 180 اور اپوزیشن کو155 کے لگ بھگ ووٹ ملیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آج اسلام آباد میں سینیٹ کا انتخاب پی ٹی آئی با آسانی جیت جائےگی، عبدالحفیظ شیخ کو 180 سے زائد ووٹ ملیں گے اور اپوزیشن کی تمام جماعتوں کومل کر 155 کے لگ بھگ ووٹ پڑیں گے، انتخاب کے بعدتحریک انصاف ایوان بالا میں سب سےبڑی جماعت ہو گی۔
بعد ازاں فواد چوہدری نے پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی نے ووٹ پیسے سے خریدنے کی کوشش کی، ان کو ندامت بھی نہیں ہوتی۔
وفاقی وزیر نے مطالبہ کیا کہ ملوث افراد کے خلاف الیکشن کمیشن سخت کارروائی کرے گا، چاہتے ہیں ایسا الیکشن ہو جس پر لوگوں کو اعتماد ہو۔
خیال رہے سینیٹ کی سینتیس نشستوں کےلیے پولنگ کا عمل جاری ہے، قومی اسمبلی میں دو، سندھ اسمبلی میں گیارہ، خیبرپختونخوا اسمبلی میں بارہ اور بلوچستان اسمبلی میں بھی بارہ سینیٹرز کاانتخاب ہوگا، پنجاب سے سات جنرل نشستوں، دو خواتین اوردو ٹیکنوکریٹ نشستوں پرتمام گیارہ امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔
حکومتی امیدوارحفیظ شیخ اوراپوزیشن کےمشترکہ امیدواریوسف رضاگیلانی کےدرمیان کانٹے کا مقابلہ ہیں جبکہ خواتین کی نشست پرپی ٹی آئی کی فوزیہ ارشد اورنون لیگ کی فرزانہ کوثرمیدان میں ہیں۔