Todays News

عاطف اسلم اورسائرہ یوسف نئےپراجیکٹ میں ایک ساتھ


عاطف اسلم اور سائرہ یوسف کے مداج جلد انہیں نئے پراجیکٹ ” رات ”میں دیکھیں گے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرعاطف اسلم نے ایک جھلک اپنے فالوورز کے ساتھ شیئرکی جس میں وہ اورسائرہ آمنے سامنے کھڑے ایک دوسرے کو دیکھ رہے ہیں۔

گو عاطف نے مزید تفصیلات ظاہر نہیں کیں تاہم پوسٹ سے ظاہر ہورہا ہے کہ اس مختصرفلم یا میوزک ویڈیو کے پروڈیوسرعاطف خود ہیں جبکہ گلوکار،رائٹراورفلمسازیاسر جسوال نے ڈائریکشن دی ہیں۔

گلوکارنے فالوورز کو مزید تفصیلات کیلئے اپنا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کی ہدایت بھی کی۔

اس سے قبل عاطف نے سال 2011 میں شعیب منصور کی فلم بول میں کام کیا تھا۔

ماڈل ، اداکارہ اور سابقہ وی جے سائرہ یوسف بھی بڑے پردے پر فلم چلے تھے ساتھ اور پروجیکٹ غازی میں صلاحیتوں کا جادو جگاچکی ہیں۔


سائرہ نے بھی انسٹا پر جھلک شیئرکرتے ہوئے لکھا ” جلد آرہاہے”۔

Exit mobile version