کیلیفورنیا : پاکستانی اور امریکی یونیورسٹی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے ، معاہدے کے تحت گریجوایٹس اور انڈرگریجویٹ اسٹوڈنٹس کے حوالے سے تعاون کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرورنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں باہمی معاہدہ طے پا گیا ہے ، چانسلرگورنرچوہدری سرور اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کےڈاکٹرجوانا نے معاہدے پر دستخط کیے۔
گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیزریسرچ،معیاری بیج کی تیاری،پیداواری اضافےپرملکرکام کریں گے ، گریجوایٹس وانڈرگریجویٹ اسٹوڈنٹس کے حوالے سے تعاون کیا جائے گا۔
Pleased to sign an Agreement of Cooperation bw Uni of California Davis Campus & Agriculture Uni of FSD to collaborate in R&D,Technology Innovation&Bestpractices. This’ll help ameliorate our per capita yield & overall quality of Agri related produce @UofCalifornia @UniversityofAg2 pic.twitter.com/a5n5xMMyGJ
— Mohammad Sarwar (@ChMSarwar) June 3, 2021