این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر عمل درآمد شروع کردیا گیا۔
این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں بدنظمی کے معاملے پر الیکشن کمیشن کے احکامات پر اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر ڈسکہ کو معطل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب حکومت نے ڈسکہ میں ضمنی انتخاب سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پنجاب حکومت انتظامی افسران کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کو بھی چیلنج کرے گی۔
علاوہ ازیں وزیر اعظم نے اس معاملے پر اپنی قانونی ٹیم سے ملاقات کی جس میں قانونی ٹیم نے وزیر اعظم کو آئندہ کے لائحہ عمل پر مشورے دیے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن کو کالعدم قرار دیا ہے اور حلقے میں 18 مارچ کو دوبارہ پولنگ کا حکم دیا گیا ہے۔