Todays News

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،فردوش عاشق اعوان طلب


ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر سيالکوٹ نے فردوس عاشق اعوان کو آج طلب کرليا۔

وزيراعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو آج بروز جمعرات 18 فروری کو طلب کيا گيا ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے این اے پچہتر میں پی ٹی آئی امیدوار کيساتھ پریس کانفرنس کی تھی۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق پبلک آفس ہولڈر انتخابی مہم کا حصہ نہیں بن سکتا۔ پیش نہ ہونے پر معاملہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھجوایا جائے گا۔

Exit mobile version