شاہراہ قراقرم پرحادثہ، ہزاروں مسافر رل گئے

0


کوہستان: خیبر پختون خوا کے ضلع کوہستان میں شاہراہِ قراقرم پر آئل ٹینکر الٹنے سے ٹریفک کی روانی مکمل طور پر بند ہوگئی،جس کی نتیجے میں ہزاروں مسافر پھنس گئے ہیں۔

تفصیلات کے علی الصبح شاہراہ قراقرم پر دیامر بھاشا ڈیم کی حدود میں آئل ٹینکر الٹ گیا، جس کے باعث ہزاروں لیٹر آئل بہہ گیا، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ٹینکر حادثے کے باعث شاہراہ قراقرم کو ہر قسم کے لیے ٹریفک بند کردیا گیا ہے۔

سڑک کی بندش کے باعث سینکڑوں چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سوار مسافر پھنس گئے، پھنسے افراد میں بچے،بزرگ اور خواتین بھی شامل ہیں، پھنسے افراد میں بچے،بزرگ اور خواتین بھی شامل ہیں، ان کے پاس کھانے پینے کے کوئی انتظام موجود نہیں ہے۔

واضح رہے کہ شاہراہِ قراقرم پر اکثر وبیشتر لینڈ سلائیڈنگ ہوتی رہتی ہے جس کے نتیجے میں چین جانے والی اس شاہراہ کو بند کردیا جاتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here