Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

شاداب خان نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا


کراچی: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرکے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی، شاداب خان کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

شاداب خان نے آخری اوورز میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 12 گیندوں پر 28 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، انہوں نے اپنے 4 اوورز میں 22 رنز دئیے لیکن کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔

قومی ٹیم کے نائب کپتان ٹی ٹوینٹی میں سب سے زیادہ مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے والے قومی کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوگئے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے 99 میچ کھیل کر 11 مرتبہ مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا جبکہ محمد حفیظ نے بھی 119 میچ میں 11 مرتبہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

شاداب خان اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں، انہوں نے 63 ٹی ٹوینٹی میچز میں کھیلے ہیں اور وہ 7 مرتبہ یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

عمر اکمل نے 84 میچ کھیل کر 7 مرتبہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جبکہ کپتان بابر اعظم 72 میچ میں 6 مرتبہ یہ اعزاز حاصل کرسکے ہیں، شعیب ملک 124 میچ کھیل کر 6 مرتبہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دئیے گئے۔

Exit mobile version