Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

سی پیک نے ملک میں پائیدار ترقی کی بنیاد رکھ دی ہے، دونوں ممالک کے عوام مستفید ہورہے ہیں،وزیراعظم


بیجنگ : وزیراعظم عمران خان نے چینی قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن چیئرمین سے ملاقات میں کہا کہ سی پیک نے ملک میں پائیدار ترقی کی بنیاد رکھ دی ہے، دونوں ممالک کے عوام مستفید ہورہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دورہ چین میں وزیراعظم عمران خان سے چینی قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن چیئرمین سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں سی پیک کے جاری منصوبوں اور مستقبل کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ چین کے قومی ترقی،اصلاحاتی کمیشن کا تعاون قابل تعریف ہے، سی پیک نے ملک میں پائیدار ترقی کی بنیاد رکھ دی ہے اور دونوں ممالک کے عوام مستفید ہورہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان، چین گوادر کو خطے کا تجارتی مرکز بنانے کی کوششیں جاری رکھیں گے، سی پیک ،بی آرآئی منصوبے کا اہم جز ہے ، سی پیک کے جلد مکمل ہونیوالے منصوبوں سے پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ چین اور پاکستان آزمودہ دوست ہیں، کوروناکے باوجود سی پیک منصوبوں پر تعاون کیساتھ کام جاری رہا، ایم ایل ون اور دیگر توانائی منصوبوں کو ترجیحی بنیاد پر مکمل کیا جائے گا۔

چیئرمین چائنہ نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارمزکمیشن نے کہا کہ چین سی پیک منصوبوں کو اہمیت دیتاہے ، 7سال میں چین پاکستان کا سب سے بڑاشراکت دار بن گیا ہے ، چینی ادارے سرمایہ کاری کیلئےسرکاری،نجی اداروں کی حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے۔

ملاقات میں دونوں فریقوں نے نئے گرین، ڈیجیٹل، صحت، تجارت اور صنعتی راہداریوں کے قیام کا فیصلہ کرتے ہوئے بورڈ آف انویسٹمنٹ،این ڈی آرسی میں فریم ورک معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم کیا۔

Exit mobile version