سیہون: پولیس کے مبینہ تشدد سے نوجوان ہلاک، لواحقین سراپا احتجاج

0


دادو: پولیس حراست میں نوجوان کی ہلاکت پر ایس ایس پی جامشورو نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او سمیت چھ پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ گذشتہ روز پیش آیا تھا، جہاں سید عبداللّٰہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں موٹر سائیکل چوری ہوئی تھی، چوری کے الزام میں پولیس نے راشد لاشاری نامی نوجوان کو حراست میں لیا۔

پولیس کےمطابق لاک اپ میں نوجوان کی طبیعت بگڑنے پر اسے بھان سعید آباد ہیلتھ سینٹر منتقل کیا گیا، لیکن دورانِ علاج وہ انتقال کرگیا، متوفی کے ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ نوجوان کی ہلاکت پولیس تشدد سے ہوئی ہے۔

واقعے کے بعد ورثا نے لاش سیہون انڈس ہائی وے روڈ پر رکھ کر دھرنا دیا، احتجاج کے باعث لاڑکانہ سے حیدرآباد آنے جانے والا ٹریفک کئی گھنٹوں سے متاثر ہے۔

ایس ایس پی جامشورو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او سیہون ذوالفقاراوڈہانو کو معطل کردیا ہے، اور ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے، مقدے میں میں ایس ایچ او سیہون سمیت چھ افراد کونامزد کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here