سینیٹ انتخاب : ‘کچھ گھنٹوں کے بعد فتح انصاف اور عمران خان کی ہوگی’

0


اسلام آباد: سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ کچھ گھنٹوں کے بعد فتح انصاف اور عمران خان کی ہوگی، انشاللہ حفیظ شیخ ہی جیتیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سنتیس سینیٹرز کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے،اس موقع پر سینیٹر فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اپوزیشن لین دین چاہتے تھے،اوپن بیلٹنگ کے خلاف تھے جبکہ عمران خان شفافیت اور کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پچھلے سینیٹ الیکشن میں 20ایم پی ایزکو فارغ کیا، جب کشمیر کاز عروج پر تھا تو انہوں نےمولاناکو آگےکردیا، کورونامیں بھی انہوں نےعمران خان کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اپوزیشن نے پی ڈی ایم نام کی کوئی چیزبنائی جو2020میں ہی ختم ہوگئی، انھوں نے ہر سطح پر عمران خان کوبلیک میل کرنے کی کوشش کی اور اقتدار میں آکر پاکستان میں اخلاقیات کو تباہ کیا تھا۔

سابق حکمرانوں کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں نے پیسہ بنایا اور اربوں کی جائیدادیں بیرون ملک بنائیں، انھوں نے اپنے حالات بہتر کئے مگر عوام کےحالات کو خراب کیا۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا سینیٹ الیکشن سے پہلے ویڈیوز سامنے آئیں، کرپشن چوری کو ختم کرنا عمران خان کی کوشش ہے ، کچھ گھنٹوں کے بعد فتح انصاف اور عمران خان کی ہوگی۔

اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ان کے استعفے لطیفے بن گئے،عوام نےان کی کال کو مسترد کردیا، عوام چوری بچانےکیلئے نہیں نکلتے بلکہ چوری کیخلاف نکلتی ہے۔

انھوں نے مزید کہا اتحادی ساتھ ہیں ،انشاللہ حفیظ شیخ ہی جیتیں گے، پریشانی کی دوسری جانب انھیں کچھ سمجھ نہیں آ رہا، ضمیروں کے سودا گروں کو شکست ہو گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here