Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

سینیٹ انتخابات: فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی چیلنج


سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر خان مندوخیل کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما کے کاغذات نامزدگی چیلنج کیے گئے۔ عدالتِ میں قادر خان مندوخیل نے فیصل واؤڈا کو نااہل قرار دینے کی درخواست دائر کی۔

قادر خان مندوخیل کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیصل واؤڈا نے امریکی شہریت سے متعلق حقائق چھپائے، ریٹرننگ افسرکے سامنے اعتراضات دائر کیے مگر انہوں نے سننے سے ا نکار کر دیا۔

دائر درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریٹرنگ افسر کا اقدام غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔ فیصل واوڈا حقائق چھپانے پر عوامی عہدے کیلئے نااہل ہیں۔ ان بنیادوں پر فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔ فیصل واوڈا کو سینیٹ الیکشن کے لیے نااہل قرار دیا جائے۔

قادر خان مندوخیل ایڈووکیٹ کی دائر کی گئی اپیل میں صوبائی الیکشن کمیشن، ریٹرنگ آفیسر اور فیصل واؤڈا کو فریق بنایا گیا ہے

Exit mobile version