Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

سینیٹ انتخابات:سرفراز بگٹی،غفور حیدری کے کاغذات منظور


سینیٹ انتخابات سال 2021 کیلئے سابق وزیر داخلہ سرفراز بگٹی اور جے یو آئی ف کے رہنما مولانا غفور حیدری سمیت 16 امیدواروں کے کاغذات منظور کرلیے گئے ہیں۔

بلوچستان میں سینٹ انتخابات کیلئے جمع ہونے والے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کاسلسلہ آج 18 فروری بروز جمعرات دوسرے روز بھی جاری ہے۔ الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز 16 کاغذات نامزدگی منظور، جب کہ دہری شہریت کی بناء پر ایک امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے۔

بلوچستان سے سینیٹ کی خالی ہونے والی 12 نشستوں پر مجموعی طور پر 41 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ گزشتہ روز کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران الیکشن کمیشن نے 16امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کئے۔

بلوچستان سے اب تک بی اے پی کے سرفراز بگٹی، ستارہ ایاز، آغا عمر احمد زئی، بی اے پی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عبدالقادر، جمعیت علماء اسلام کے مولانا غفور حیدری، کامران مرتضی اور دیگر شامل ہیں۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران الیکشن کمیشن نے بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر محمد نواز ناصر کے کاغذات دہری شہریت کے باعث مسترد کر دیئے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری رہے جس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست آج جاری کی جائیگی۔

واضح رہے کہ رواں سال سینیٹ انتخابات 2021 مارچ کی 3 تاریخ کو ہو رہے ہیں۔ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ 15 فروری رکھی گئی تھی۔ کاغذات نامزدگی کیساتھ پارٹی ٹکٹ لگانا لازمی تھا۔ نامزد امیدواروں کی فہرست 16 فروری کو جاری کی گئی۔

کاغذات کی جانچ پڑتال 17 سے 18 فروری تک ہوگی۔ کاغذات پر اپیلیں 20 فروری تک دائر کی جاسکیں گی۔23 فروری تک اپیلوں کو نمٹایا جائے گا۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 24 فروری کو جاری کی جائے گی۔ 25 فروری تک امیدوارکاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔

ایوانِ بالا کے اجزائے ترکیبی کے لحاظ سے کل اراکین کی تعداد 104ہے۔ ایوان میں چاروں صوبوں سے کُل 23 ارکان ہیں جس میں سے 14 عمومی ارکان، 4 خواتین، 4 ٹیکنوکریٹ اور 1 اقلیتی رکن ہے۔ فاٹا سے 8 عمومی ارکان سینیٹ کا حصہ ہیں۔ اسلام آباد سے کُل 4 ارکان ہیں جن میں سے 2 عمومی، جب کہ ایک خاتون اور ایک ہی ٹیکنوکریٹ رکن ہے۔

Exit mobile version