Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

سینیٹ الیکشن ہائی جیک کرنیوالے جمہوریت پر دھبہ ہیں، وزیراعظم


اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اوپن ووٹنگ سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کا واحد راستہ ہے، سینیٹ الیکشن ہائی جیک کرنیوالے جمہوریت پر دھبہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مشیرپارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کارابطہ ہوا، جس میں اسمبلی اجلاس اور آئینی وقانونی امورسمیت سینیٹ الیکشن پرمشاورت کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اوپن ووٹنگ سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ روکنےکاواحدراستہ ہے، سینیٹ الیکشن ہائی جیک کرنیوالےجمہوریت پردھبہ ہیں۔

ٹیلیفونک گفتگومیں اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ کی گرفتاری پربھی گفتگو کی گئی ، بابراعوان نےپی ٹی آئی ورکرزکی حلیم عادل کی گرفتاری پر تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے کہا حلیم عادل شیخ پر کسٹوڈیل ٹارچرکیا گیا اور ان سے غیر انسانی اور وحشیانہ سلوک کیا گیا۔

یاد رہے عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کا اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں باآسانی کامیابی حاصل کریں گے، ایم این اے ، ایم پی ایز کے گلے شکوے دور کریں گے، ارکان پارلیمنٹ تحفظات کے باوجود پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بہترین امیدواروں کو سینیٹ کے ٹکٹ دیے ہیں، ہم نے ارب پتی لوگوں کو سینیٹ ٹکٹ کی روایت توڑ دی۔

Exit mobile version