سینیٹ الیکشن: کئی حکومتی ارکان پیپلز پارٹی سے رابطے میں ہیں: بلاول کا دعویٰ

0


چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے لیے حکومت میں شامل کئی ارکان اسمبلی پیپلز پارٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کے دوران بلاول بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کو ووٹ دینے کا مطلب آئی ایم ایف کا ساتھ دینا ہوگا، آج ارکان اسمبلی کے پاس موقع ہے کہ جمہوریت پسند رہنما کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے تمام ضمنی الیکشن میں حکومت کو شکست دی، سینیٹ الیکشن میں بھی یوسف رضا گیلانی کو کامیاب کرائيں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو اپنے ارکان سے رابطے کرنے میں دیر ہو گئی، حکومت میں شامل کئی ارکان اسمبلی اب پیپلز پارٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

LEAVE A REPLY