سینیٹ الیکشن : پی ٹی آئی کے اہم رہنما کے کاغذات نامزدگی مسترد
Abdul Rehman
کراچی : الیکشن ٹرہبونل نے پی ٹی آئی کے رہنما سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہوئے ریٹرنگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹریبونل میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سیف اللہ ابڑو کےکاغذات نامزدگی منظور ہونے کیخلاف غلام مصطفی میمن کی اپیل پر سماعت ہوئی۔
جس میں الیکشن ٹریبونل نے پی ٹی آئی کے رہنماسیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی کی منظوری پر اعتراض منظور کرتے ہوئے ریٹرنگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
یاد رہے الیکشن ٹریبونل میں غلام مصطفی میمن کی جانب سے اپیل دائر کی گئی تھی ، جس میں انھوں نے کہا تھا کہ سیف اللہ ابڑو نے اثاثے چھپائے ، 2018 اور2021 کے گوشواروں میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔
اپیل میں کہا گیا کہ سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض اٹھایا تاہم ریٹرنگ افسر نے سنے بغیر ہی سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے۔
دائر اپیل میں استدعا کی گئی کہ ریٹرنگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے اور سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ الیکشن کے لیے نااہل قرار دیا جائے۔
خیال رہے سندھ سے وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واڈا کو عام نشست جبکہ سیف اللہ ابڑو کو ٹیکنوکریٹ نشست پر ٹکٹ دیا گیا ہے۔