Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
سینیٹ الیکشن خفیہ بیلٹ سے ہوگا? سپریم کورٹ نے رائے دے دی
Abdul Rehman
اسلام آباد : سپریم کورٹ نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر رائے دے دی اور کہا سینیٹ الیکشن خفیہ بیلٹ سے ہوگا ، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہےکہ وہ آزادانہ اورشفاف الیکشن کروائے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ انتخابات کرائے جانے کے صدارتی ریفرنس پر رائے دیتے ہوئے کہا سینیٹ کے انتخابات آرٹیکل226کےتحت ہوں گے، آئین کا آرٹیکل 222پارلیمنٹ کوقانون سازی کی اجازت دیتاہے۔
سپریم کورٹ نے ہدایت کی الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہےکہ وہ آزادانہ اورشفاف الیکشن کروائے اور شفاف الیکشن کےلیےالیکشن کمیشن ٹیکنالوجی کااستعمال کرے، سیکریسی حتمی نہیں ہوتی، الیکشن کمیشن انتخابات کو شفاف بنائے۔
سپریم کورٹ نے صدارتی ریفرنس پر رائے چار ایک کے تناسب سے دی ،جسٹس یحییٰ آفریدی نے رائے سے اختلاف کیا۔
یاد رہے کہ جمعرات کو پاکستان کی سپریم کورٹ نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرائے جانے کے حوالے سے صدارتی ریفرنس کی 17 سماعتوں کے بعد اپنی رائے محفوظ کر لی تھی۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں سینیٹ انتخابات اوپن بیلیٹنگ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت گزشتہ چند ہفتوں سے جاری ہے، حکومت اس کی حامی ہے اور اپوزیشن سمیت الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس کی مخالفت کی۔