لاہور: گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ اوپن بیلٹ کی مخالفت ووٹ برائے فروخت کی حمایت ہے، تحریک انصاف ایوان بالا میں بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی۔
تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب سے خاتون رکن زاہدہ لطیف کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ حکومت چاہتی ہے سینیٹ الیکشن کی غیرجانبداری پر انگلی نہ اٹھائے، 2023تک اپوزیشن حکومتی خاتمےکی تاریخیں دیتی رہیں گی، حکومت مخالف تحریک خود اپوزیشن کیلئے سیاہ تاریخ ثابت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت گھر بھجوانے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے، ہم عوام کےووٹوں سےاقتدار میں آئے، عوام ساتھ ہیں، افراتفری اور ناامیدی پھیلانے والوں کو مایوسی کے سواک چھ نہیں ملے گا۔
چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ انشااللہ پی ٹی آئی کے سینیٹ امیدوارکامیاب ہوں گے، 100 فیصدشفاف سینیٹ الیکشن جمہوریت کی مضبوطی کیلئےضروری ہیں، عمران خان ایمانداری، دیانتداری اور لگن سےکام کررہےہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحر یک انصاف ایوان بالامیں بڑی سیاسی جماعت بن کرابھرے گی، انتخابی اصلاحات کی مخالفت جمہوریت کی بھی نفی ہے۔