Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

سیف سٹی منصوبہ : کراچی کے مکینوں کیلئے سندھ حکومت کا بڑا اقدام


کراچی : ملک کے معاشی حب کراچی میں 6 سال سے التوا کے شکار سیف سٹی پروجیکٹ پر سنجیدگی سے کام شروع کردیا گیا ہے، جس پر جنوری2022 میں باقاعدہ کام کا آغاز کردیا جائے گا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیف سٹی منصوبہ ایک سال میں مکمل کیا جائے گا، منصوبے پر23ارب روپے لاگت آئے گی، مارچ 2022 سے کیمروں کی تنصیب کا عمل شروع کردیا جائے گا، شہر بھر میں 10سے 12ہزار جدید کیمرے نصب کئے جائیں گے۔

اس کے علاوہ شہر قائد کے حساس مقامات پر12 میگا پکسل کیمرے لگائے جائیں گے، کیمرے داخلی و خارجی راستوں اورریڈ زونز میں نصب ہوں گے، منصوبے کے تین کیمرے تین مراحل میں لگائے جائیں گے جو شاہراہ فیصل، ائیر پورٹ سے ضلع جنوبی میں لگائیں جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق تین ہزار سے زائد کیمرے ضلع غربی، وسطی اور شرقی میں لگائے جائیں گے، تینوں اضلاع میں لگائے جانے والے کیمرے8 سے9 میگا پکسل ہوں گے، اس منصوبے کی منظوری وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دی تھی۔

سال 20105میں شروع ہونے والا یہ منصوبہ 6 سال التوا کے بعد شروع ہوگا، کیمروں کی مانیٹرنگ کے لئے سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر بھی قائم کئے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی شہر میں اس وقت 538 مقامات پردو ہزار 196 کیمرے لگائے گئے ہیں جس میں ایک ہزار201کے ایم سی، 198 محکمہ آئی ٹی اور 155 سندھ پولیس کے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل چھ سال سے منصوبہ محض اجلاسوں تک ہی محدود ہوکر رہ گیا تھا، سیف سٹی منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لیے قائم کی گئی کمیٹی کے اب تک لاتعداد اجلاس ہوچکے ہیں لیکن منصوبہ پایہ تکمیل تک نہ پہنچ پا رہا تھا۔

ذرائع کے مطابق سیف سٹی منصوبے کی لاگت 10 ارب سے بڑھ کر 30 ارب کے قریب پہنچ چکی ہے، ملک کے دیگر شہروں میں سیف سٹی کے منصوبہ کامیابی سے مکمل کرلیے گئے ہیں۔

Exit mobile version