کراچی : سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں بم کی غلط اطلاع پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں،پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے سرچنگ کا عمل جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے قریب آرام باغ میں بم کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کو طلب کرلیا گیا۔
پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے سرچنگ کا عمل جاری ہے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی تین ٹیمیں سپریم کورٹ رجسٹری میں موجود ہے۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری سے تمام غیرمتعلقہ افراد کو باہر نکال دیا گیا اور وکلا کو اندر جانے سے روک دیا ہے جبکہ سپریم کورٹ انفارمیشن کاؤنٹر بھی بند کردیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کسی نے شرارت یاخوف پھیلانے کیلئےغلط اطلاع دی ہو۔