Todays News

سپریم کورٹ کا مونال ریسٹورنٹ ڈی سیل کرنے کا حکم


اسلام آباد : سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا ، ہائیکورٹ نے ریسٹورنٹ نیشنل پارک ایریامیں ہونے پر سیل کرنے کا حکم دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں مونال ریسٹورنٹ کی سیل کرنے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی، عدالت نے مونال ریسٹورنٹ سیل کرنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم معطل کرتے ہوئے مونال ریسٹورنٹ ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے 16 فروری کو سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ سیل کرنے سے متعلق فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور فریقین کو نوٹس جاری کردیے تھے۔

واضح رہے 11 جنوری کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں غیرقانونی تعمیرات اور ‏تجاوزات کے خلاف کیسز کی سماعت کے دوران مونال ریسٹورنٹ کو سیل کر کے ہوٹل خالی کرنے کا حکم دیا تھا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا تھا کہ حکومت کے ادارے تجاوزات سے ہٹ جائیں توکسی کی بھی ہمت نہیں ہو گی، نیشنل ‏پارک کی زمین کی نشاندہی کون کرے گا؟ ریاست کی رٹ کیوں کمزور ہوئی ہے؟ عام آدمی تونیشنل پارک میں ‏گھس نہیں سکتا، یہ اشرافیہ کی وجہ سے ہے۔

Exit mobile version