Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 سپریم کورٹ کا مونال ریسٹورنٹ ڈی سیل کرنے کا حکم
اسلام آباد : سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا ، ہائیکورٹ نے ریسٹورنٹ نیشنل پارک ایریامیں ہونے پر سیل کرنے کا حکم دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں مونال ریسٹورنٹ کی سیل کرنے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی، عدالت نے مونال ریسٹورنٹ سیل کرنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم معطل کرتے ہوئے مونال ریسٹورنٹ ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔
یاد رہے 16 فروری کو سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ سیل کرنے سے متعلق فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور فریقین کو نوٹس جاری کردیے تھے۔
واضح رہے 11 جنوری کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف کیسز کی سماعت کے دوران مونال ریسٹورنٹ کو سیل کر کے ہوٹل خالی کرنے کا حکم دیا تھا۔
چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا تھا کہ حکومت کے ادارے تجاوزات سے ہٹ جائیں توکسی کی بھی ہمت نہیں ہو گی، نیشنل پارک کی زمین کی نشاندہی کون کرے گا؟ ریاست کی رٹ کیوں کمزور ہوئی ہے؟ عام آدمی تونیشنل پارک میں گھس نہیں سکتا، یہ اشرافیہ کی وجہ سے ہے۔