Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 سونا خریدنے کے خواہش مند افراد موقع سے فائدہ اٹھائیں!
ریاض: سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں نہ بڑھیں اور نہ ہی کم ہوئی ہیں بلکہ نرخوں میں ٹھہراؤ دیکھا گیا، شہری متوازن قیمتوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں میں ٹھہراؤ کے اثرات سعودی گولڈ مارکیٹ پر بھی پڑے اور یہاں پر بھی نرخ برقرار رہے، سونے کی قیمتوں میں نہ اضافہ ہوا اور نہ کمی ریکارڈ کی گئی۔
سعودی مارکیٹ میں گزشتہ روز 24 کیرٹ سونے کی قیمت 208.45 ریال فی گرام رہی۔
مقامی مارکیٹ میں 21 کیرٹ کا 1 گرام سونا 182.40 ریال میں فروخت ہوا، اسی طرح 18 کیرٹ سونے کی قیمت 156.34 ریال فی گرام ریکارڈ کی گئی۔
مارکیٹ میں 14 کیرٹ سونے کی بھی مانگ ہے جس کے ایک گرام کی قیمت 121.60 ریال پر برقرار ہے۔
خیال رہے کہ جمعہ کو عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا جس سے سعودی مارکیٹ میں بھی قیمتیں بڑھ گئی تھیں۔ تاہم اب معتدل صورت حال ہے۔