Todays News

سندھ پولیس کی کارروائی، مغوبی پولیس اہلکار بازیاب، اغواکار گرفتار


کراچی : اتحاد ٹاوٗن پولیس نے مغوی پولیس اہلکار کو بازیاب کراکر ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے اتحاد ٹاوٗن میں پولیس کی جانب سے اغوا کاروں کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں مغوی پولیس افسر کو بازیاب کرالیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ یاسر ارباب نامی اہلکار کو کچاروڈ اتحاد ٹاوٗن سے اغوا کیا گیا تھا، جس کی اطلاع ملتے ہی گشت پر مامور پولیس اہلکاروں نے اغوا کاروں کی گاڑی کا تعاقب کیا۔

پولیس اہلکاروں نے محمد خان کالونی میں کار کا گھیراوٗ کرکے مغوی اہلکار کو بازیاب کرایا اور کارروائی کے دوران چار اغواکاروں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں کے زیر استعمال گاڑی سے منشیات بھی برآمد ہوئی جبکہ گرفتار ملزمان میں شامل کاشف بلڈر گٹکا مافیا سرغنہ ہے۔

پولیس کے مطابق کاشف بلڈر پر پہلے ہی 9 مقدمات کا چالان ہوچکا ہے۔

Exit mobile version